پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی پر کاروبار کا اختتام ہوا ہے اور 100 انڈیکس 1055 پوائنٹس اضافے سے 111377 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق 123 ارب روپے اضافے سے مارکیٹ کیپٹیلائزیشن 13773 ارب روپے کا ہوگیا ہے، کاروباری تیزی سے 46.15 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔
2010 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 106 میں کمی ہوئی ہے۔
آئی ایم ایف کے اگلے جائزہ اجلاس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کا امکان ہے، پاور جنریشن، او ایم سیز، فرٹیلائزر اور آٹو موبائل اسمبلرز سمیت اہم شعبوں میں خریداری ہوئی۔
واضح رہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز اختتام پر 100 انڈیکس 21 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 10 ہزار 322 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1218 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تھا۔
حصص بازار میں 29.96 کروڑ شیئرز کے سودے 15.62 ارب روپے میں طے ہوئے تھے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 4 ارب روپے کم ہوکر 13 ہزار 649 ارب روپے رہی تھی۔