جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 253 پوائنٹس کا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 253 پوائنٹس کے اضافے سے 113342 پوائنٹس پر بند ہوا ہے، کاروباری دن میں 100 انڈیکس 969 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

مارکیٹ کی بلند ترین سطح 114029 جبکہ کم ترین سطح 113060 پوائنٹس رہی ہے۔

بازار میں 66 کروڑ شیئرز کے سودے 25.73 ارب روپے میں طے ہوئے ہیں، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 31 ارب روپے بڑھ کر 13980 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوکر 281.08 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا اور انٹر بینک میں ڈالر 279.37 سے بڑھ کر 279.47 روپے پر بند ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں