پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

دہشت گرد حملے سے پہلے ہی ایجنسیوں نے آگاہ کر دیا تھا: پی ایس ایکس

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خطرہ پہلے سے لاحق تھا، ایجنسیوں نے آگاہ کر دیا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے چیئرمین سیلمان مہدی نے کہا کہ پی ایس ایکس کو دہشت گردی کے خدشات لاحق تھے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پہلے ہی ہمیں آگاہ کر رکھا تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے تناظر میں سیکورٹی سخت کر دی گئی تھی، جس کی وجہ سے دہشت گردوں کی کوشش ناکام ہوئی۔

- Advertisement -

سلیمان مہدی کا کہنا تھا قومی اسٹاک ایکس چینج پر بڑی دہشت گردی پر قابو پانا بڑی کامیابی ہے، دہشت گردی کے باوجود سرمایہ کاروں کے حوصلے بلند ہیں۔

اسٹاک ایکسچینج کی سیکورٹی کیسی تھی؟

ایم ڈی پاکستان اسٹاک ایکس چینج فرخ خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایکس قومی اہمیت کا حامل معیشت کا بیرو میٹر ہے، دہشت گردی کے ذریعے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کو متاثر کرنے کا پلان تھا جو پی ایس ایکس کی سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جواں مردی سے ناکام بنایا گیا۔

حملے کے وقت پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار بلا تعطل جاری رہا

انھوں نے کہا سیکورٹی ایجنسیوں کی مؤثر کارروائی کی بدولت دہشت گرد عمارت کے اندر داخل نہ ہو سکے، پی ایس ایکس انتظامیہ نے پہلے سے ہی سیکورٹی پروٹوکول کو سخت کیا ہوا تھا، بزدلانہ حملے کے باوجود اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام ، چاروں حملہ آور ہلاک، سب انسپکٹر سمیت 7 شہید

واضح رہے کہ آج صبح 10 بج کر 5 منٹ پر کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر 4 دہشت گردوں نے بڑی تعداد میں اسلحے کے ساتھ حملہ کیا، مرکزی گیٹ پر بم پھینکنے کے بعد انھوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کی، تاہم عمارت میں تعینات سیکورٹی گارڈز اور پولیس اہل کاروں نے انھیں روکتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔

واقعے میں سب انسپکٹر شاہد اور 5 سیکورٹی گارڈز سمیت 7 افراد شہید ہو گئے جب کہ 3 اہل کار زخمی ہوئے، اور چاروں حملہ آور دہشت گردوں کو مار گرایا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں