منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

پی ایس ایکس: کاروباری ہفتے کا منفی اختتام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد / کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل چھٹ نہ سکے اور کے ایس ای 100 انڈیکس 260 پوائنٹس کمی کے بعد بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز  بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ٹریڈنگ سست روی کا شکار رہی اور سرمایہ کاروں نے حصص کی لین دین میں خاطر خواہ دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

ٹریڈنگ کے پہلے سیشن میں مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 44 ہزار 28 پوائنٹس تک پہنچا تاہم دوسرے سیشن کے بعد شروع ہونے والی مندی مارکیٹ بند ہونے تک جاری رہی۔

- Advertisement -

مجموعی طور پر 6 ارب 12 کروڑ روپے کی مالیت کے 16 کروڑ 47 لاکھ حصص کا لین دین ہوا، کُل 359 کمپنیوں کے شیئرز کے کاروبار میں سے 92 کے حصص کی قدر میں اضافہ، 242 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 25 کے ریٹ مستحکم رہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار

حکومت پاکستان کی جانب سے بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سرمایہ کار لین دین میں احتیاط سے کام لے رہے ہیں جس کے باعث  مسلسل 9 کاروباری سیشنز میں مارکیٹ 2 ہزار پوائنٹس نیچے آچکی۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 260 پوائنٹس کی کمی کے بعد 43 ہزار 595 پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی انڈیکس میں 500 پوائنٹس کی کمی کے بعد مارکیٹ 43 ہزار 385 پر بند ہوئی تھی۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق سیاسی صورتحال اور عدالتوں میں زیر سماعت ہائی پروفائل مقدمات کے باعث سرمایہ کار محتاط ہیں اور وہ خریداری سے گریز کررہے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

مزید خبریں