کراچی: ہفتے کے اختتام پر اسٹاک ایکسچینج میں مثبت تبدیلی دیکھنےمیں آئی اور 100 انڈیکس میں 373 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار مثبت انداز میں رہا اور سرمایہ کاروں نے بھی شیئرز کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی جس کی وجہ سے انڈیکس میں اضافہ ہوا۔
کاروبار کا آغاز اچھے انداز میں نہیں ہوا اور مارکیٹ 433 پوائنٹس تک نیچے گئی جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 836 پوائنٹس کی سطح تک پہنچا تاہم نماز کے بعد شروع ہونے والے دوسرے سیشن میں تیزی دیکھنے میں آئی جس کے بعد انڈیکس میں 373 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار
اسٹاک مارکیٹ میں 373 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 42 ہزار 641 کی سطح پر بند ہوا جبکہ حصص مارکیٹ میں 9 ارب 37 کروڑ روپے مالیت کے 17 کروڑ 70 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔
واضح رہے رواں ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار اچھا نہ رہا اور پورے ہفتے مارکیٹ مائنس میں بند ہوئی۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔