منگل, اکتوبر 8, 2024
اشتہار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، سونا بھی سستا ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج نیا ریکارڈ قائم ہوگیا جبکہ سونے کی قیمت بھی کم ہوگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا، ہنڈریڈ انڈیکس میں 753 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ہنڈریڈ انڈیکس 85 ہزار 663 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق مارکیٹ میں نئی تاریخی سطح 85 ہزار 824 پوائنٹس پر بھی انڈیکس ٹریڈ ہوا جبکہ مارکیٹ میں پورے دن 24 ارب روپے مالیت کے 41 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔

سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قدر 857 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 35 ہزار 511 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 9 ڈالر سستا ہوکر 2647 ڈالر فی اونس رہا۔

Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدتے ہیں۔

پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں