جمعرات, مئی 8, 2025
اشتہار

پی ٹی اے نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا پر متعدد یوٹیوب چینلز اور سائٹس بلاک کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹیلی کمیونیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا پر متعدد یوٹیوب چینلز اور ویب سائٹس بلاک کردیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ 16 یوٹیوب چینلز، 31 یوٹیوب ویڈیو لنکس اور 32 ویب سائٹس کو پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھیلانے پر بلاک کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی اور ملکی ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

پاک بھارت کشیدگی  سے متعلق تمام خبریں

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ بلاک مواد میں گمراہ کن اور نقسان دہ بیانیے شامل تھے، مواد کا مقصد عوامی رائے کو متاثر اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا تھا۔

یادرہے کہ بھارتی فوج کے بزدلانہ حملے میں دو مساجد شہید ہوئیں جبکہ ایک بچی سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے۔

پاک فوج نے بھارتی کارروائیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کے 3 رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون تباہ کر دیا جبکہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں