منگل, مئی 12, 2026
اشتہار

پی ٹی اے نے ٹک ٹاک صارفین کو بڑی خوش خبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عدالتی حکم کے بعد ٹک ٹاک پر عائد پابند ختم کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

پی ٹی اے نے پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے حکم کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر ٹک ٹاک سروس کی بندش کو ختم کردیں۔

ادارے کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سروس فراہم کنندگان کو ٹک ٹاک سے پابندی اٹھانے کی ہدایت جاری کردی ہیں‘۔

پی ٹی اے نے وضاحت کی کہ ’ٹک ٹاک ایپ انتظامیہ کو بتایا گیا کہ پی ای سی اے کی دفعات اور معزز عدالت کی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے غیر اخلاقی اور قابل اعتراض مواد کو روکنے کے اقدامات کیے جائیں‘۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک بندش، عدالتی فیصلے کے بعد پی ٹی اے بھی میدان میں‌ آگیا

واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے شہری کی جانب سے دائر ہونے والی درخواست کے بعد  گیارہ مارچ 2021 کو سوشل میڈیا کی ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی تھی البتہ آج پشاور ہائی کورٹ نے ٹِک ٹاک سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد ایپ کو کھولنے کی ہدایت کی۔

+ posts

محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں