تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

ٹک ٹاک بندش، عدالتی فیصلے کے بعد پی ٹی اے بھی میدان میں‌ آگیا

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عدالتی فیصلے کے بعد مختصر ویڈیو ایپلیکیشن ٹاک ٹاک بند کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

پی ٹی اے نے پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے حکم کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر ٹک ٹاک سروس کو بند کردیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’پشاور ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں پی ٹی اے نے ٹک ٹاک بند کرنے کی ہدایت جاری کی‘۔

ترجمان کے مطابق ’پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے اداروں کو حکم دیا کہ وہ فوری طور پر ٹک ٹاک کی رسائی بند کردیں کیونکہ اس کا حکم عدالت کی جانب سے دیا گیا ہے‘۔

مزید پڑھیں: پاکستانی صارفین کیلئے اہم خبر ، ٹک ٹاک بند کرنے سے متعلق بڑا حکم آگیا

واضح رہے کہ آج پشاور ہائی کورٹ نے شہری کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ٹک ٹاک بند کرنے کا حکم جاری کیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ’ٹک ٹاک ویڈیوز کی وجہ سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے، ایسی ویڈیوز ہمارے معاشرے کے لیے قابل قبول نہیں ہیں‘۔

سماعت کے دوران پی ٹی اے افسر نے استفسار پر بتایا کہ انہوں نے ٹک ٹاک سے رابطہ کیا مگر ابھی تک کوئی مثبت جواب نہیں آیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ جب ٹک ٹاک تعاون نہ کرے اُس وقت تک سروس کو بند رکھا جائے۔

اس موقع پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی اے حکام سے یہ بھی پوچھا کہ ’ایپ بند ہونے کے بعد ٹک ٹاک کو نقصان ہوگا؟‘۔ اس پر پی ٹی اے افسر نے بتایا کہ جی نقصان ہوگا تو چیف جسٹس نے کہا کہ جب انہیں نقصان ہوگا تو وہ خود ہی رابطہ کرلیں گے۔

Comments

- Advertisement -