تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

چوری یا گمشدہ موبائل کے حوالے سے پی ٹی اے کا نیا نظام

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے چوری یا گمشدہ موبائل گھر بیٹھے بلاک کرنے کا نیا سسٹم متعارف کرادیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے غیر قانونی یا چوری و گمشدہ موبائل چوری کی روک تھام کے حوالے سے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔

ان اقدامات کا مقصد غیر قانونی یا چوری شدہ موبائل کے استعمال و خرید و فروخت کی حوصلہ شکنی کرنا ہے تاکہ تمام شہریوں کے اسمارٹ فون یا موبائل محفوظ رہ سکیں۔

 پی ٹی اے کی جانب سے ایک روز قبل موبائل بلاک کرنے کے نئے سسٹم کا اعلان کیا گیا، جس کے تحت صارف کو کہیں جانے یا فون کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ وہ گھر بیٹھے ہی اپنا گمشدہ یا چوری شدہ موبائل بند کروا سکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق پی ٹی اے نے  گمشدہ اور چوری شدہ موبائل فون کوبلاک کرنے کے لیے  نیا اور خودکار لاسٹ اینڈ سٹولن ڈیوائس سسٹم (ایل ایس ڈی ایس) متعارف کروایا ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی اے نے صارفین کی سہولت کے لیے ایک لنک فراہم کیا ہے۔ شکایت کنندہ کو  اپنا پورا نام، شناختی کارڈ، رابطہ نمبر اور شہر کی تفصیلات لازمی فراہم کرنا ہوں گی جبکہ ای میل اور پوسٹل ایڈریس فراہم کرنے کا اضافی اختیار شکایت کنندہ کا ہوگا۔

علاوہ ازیں اُسے اس فارم کے ذریعے بتانا ہوگا کہ آیا اُس کا موبائل چوری ہوا یا ڈی آئی آر بی ایس کے تحت بلاک ہے۔ صارف اس فارم کو پُر کر کے دیگر معاملات و مسائل کے حوالے سے بھی شکایت درج کراسکتا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق کسی بھی درخواست کا فیصلہ چوبیس گھنٹے کے اندر کردیا جائے گا اور ضرورت پڑھنے پر نمائندہ شکایت کنندہ سے رابطہ بھی کرے گا۔

Comments

- Advertisement -