جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

موبائل ڈیوائسز بلاک کرنے کا عمل روک دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے) نے موبائل ڈیوائسز بلاک کرنے کا عمل عارضی طور پر روک دیا۔

کورونا وائرس سے معمولات زندگی متاثر ہونے کے باعث پی ٹی اے نے عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے اہم فیصلے کیے ہیں۔

پی ٹی اے نے موبائل ڈیوائسز بلاک کرنے کا عمل معطل کر دیا ہے جب کہ رجسٹریشن کیلئے وقت 60 دن سے بڑھا کر 90 دن کر دیا ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: پیٹی اے نےچوری، چھینے گئےموبائل بلاک کرنےکا نظام فنکشنل کردیا

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ فیصلہ عوام کی آسانی اور سہولت فراہم کرنے کیلئےکیا گیا ہے، اتھارٹی موبائل ڈیوائس کی رجسٹریشن کیلئے3 مختلف طریقے متعارف کروا چکی ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے غیر رجسٹرڈ موبائل بلاک کیے جانے کا عمل کافی عرصے سے جاری ہے اور اب تک ہزاروں غیر رجسٹرڈ موبائل ڈیوائسز کو بلاک کیا جا چکا ہے تاہم رجسٹریشن کے بعد موبائل کو ان لاک کردیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں