جمعرات, اکتوبر 24, 2024
اشتہار

’آئینی ترمیم پر تحریک انصاف والے ٹریپ ہوئے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ لگتا ہے آئینی ترمیم پر تحریک انصاف والے ٹریپ ہوئے ہیں پی ٹی آئی سے شروع سےکہہ رہے تھےکسی کےجال میں نہ آئیں۔

لاہور میں درخت لگانے کی مہم کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم نے کہا کہ آئینی ترمیم پر مولاناسے ملتے  رہے اورکہتے تھےہمارا اتفاق ہے اگر پی ٹی آئی کا آئینی ترمیم پر اتفاق تھا تو ووٹ کیوں نہیں دیا؟

انہوں نے کہا ک جماعت اسلامی 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف عدالت جائے گی ہم وکلاکی تحریک کی حمایت کرتے ہیں، پی ڈی ایم نےملک کے عدالتی نظام کو تباہ کر دیا ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے کمیٹی میں جانا نہیں تھا تو نام کیوں دیے؟ پی ٹی آئی نے سارا معاملہ ہی مشکوک کردیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دنیا میں موسمیاتی تبدیلیاں ہورہی ہیں ملک میں 25 فیصدجنگلات ہونےچاہئیں جب کہ ملک میں 4فیصدجنگلات باقی رہ گئے اب کنکریٹ کےجنگلات بن رہےہیں، بچے درختوں سے محبت پیدا کریں اور ان کی حفاظت کریں، صنعتوں، اسکول اور جامعات کو درخت لگانےکی مہم تیز کرنی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں