بدھ, نومبر 27, 2024
اشتہار

بی این پی مینگل کے 6 نکات پر پیش رفت ممکن ہے: شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے نکات پر 6 پیش رفت ممکن ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پی ٹی آئی کی بی این پی مینگل کے وفد سے ملاقات کے بعد کیا.

شاہ محمود نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے پی ٹی آئی کو 6 نکات پیش کئے تھے، ہم نے اس پر گفتگو کی، ان پر پیش رفت ممکن ہے.

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ آزمائے ہوئے کو آزمانا دانش مندی نہیں ہوگی، میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آج کی گفتگو سے آگاہ کروں گا، پی ٹی آئی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے قریب آنے کے امکانات روشن ہیں.

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کل سردار اختر مینگل سے ٹیلی فون پر بات ہوئی، ہم نے نہ تو کبھی دہشت گردی کا ساتھ دیا، نہ ہی دیں گے، ہم جمہوری لوگ ہیں چاہتے ہیں سیاسی عمل آگے بڑھے.


تحریک انصاف کے وفد کی اختر مینگل سے ملاقات


ایک سوال کے جواب میں‌ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کراچی کے عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے، ایم کیو ایم کو بھی ووٹ دیے،ایم کیو ایم کے جائز مطالبات تھے، انھیں پورا کریں گے. کراچی کے لوگوں کو جب تک سیاسی عمل میں حصہ نہیں ملے گاوہاں ترقی نہیں ہوسکتی.

اس موقع پر سینیٹر جہانزیب نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں،جمہوریت کے لئے مذاکرات کا سہارا لیتے ہیں، ہم ایک نتیجہ خیز ڈائیلاگ کی طرف جارہے ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ آج کی ہماری نشست بہت اچھی رہی ہے، میں اپنی پارٹی کے سامنے آج کی گفتگو لے کر جاؤں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں