تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پی ٹی آئی اور ق لیگ پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام پر متفق

لاہور: پنجاب حکومت اور مسلم لیگ ق کے درمیان صوبائی بلدیاتی نظام کے حوالے سے معاملات طے پاگئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام سے متعلق پی ٹی آئی اور ق لیگ سمیت دیگر اتحادیوں کے درمیان ہونے والے ڈیڈ لاک میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا اور دونوں جماعتوں نے مشاورت کے بعد بلدیاتی سیٹ اپ پر اتفاق کیا اور بات چیت کے جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں 11 میٹروپولیٹن کارپوریشنز ، 9ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر میٹروپولیٹن کارپوریشنز کے قیام پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ دونوں جماعتوں نے گجرات اورسیالکوٹ میں بھی میٹروپولیٹن کارپوریشنز کے قیام اور لارڈ میئر کے انتخاب پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کےباقی 25 اضلاع میں ڈسٹرکٹ کونسلز ہوں گی، جن کی دیکھ بھال یا سربراہی ڈسٹرکٹ میئر کی ذمہ داری ہوگی۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کے رہنما کا دیہاتی علاقوں‌ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ

نئے بلدیاتی نظام کے تحت نچلی سطح پر نیبرہڈ اور ویلج کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے گا جبکہ تحصیل کونسلز اور میونسپل کارپوریشنز کو ختم کردیا جائے گا، اسی طرح میونسپل کمٹیز اور ٹاؤن کمیٹیوں کو بھی ختم کردیا جائے گا۔ نئے بلدیاتی نظام کے بعد دوسرے تمام سیٹ اپ خود بہ خود ختم ہوجائیں گے۔

Comments

- Advertisement -