تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

تحریک انصاف کے رہنما کا دیہاتی علاقوں‌ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کور کمیٹی کے سامنے دیہی علاقوں کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کو بلدیاتی قانون پر نظر ثانی کر کے ق لیگ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چند رہنماؤں نے بلدیاتی قانون میں کی جانے والی ترمیم اور تحصیل کمیٹی، چیئرمین کے انتخاب کی حمایت کی۔

دوران اجلاس پی ٹی آئی کے رہنما نے دیہاتی علاقوں کو نظر انداز نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کور کمیٹی اراکین کو آگاہ کیا کہ بلدیاتی قانون میں ترمیم کے لیے مسلم لیگ ق رضا مند اور مسودے پر دستخط کے لیے تیار تھی۔

انہوں نے بتایا کہ وزیربلدیات کے رابطہ کرنے پر اسپیکرپنجاب اسمبلی نے فون پر بلدیاتی قانون میں ترمیم کی مخالفت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کو معاملے پر پہلے خود سوچ بچار کرنے اور پھر ق لیگ سے دوبارہ رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔

دوسری جانب اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپوٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی حکومت سے متعلق ہمارے2،3تحفظات ہیں، جن سے حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھی پنجاب بلدیاتی انتخابات کا انعقاد چاہتےہیں، امید ہے وزیراعظم عمران خان ہمارے تحفظات دور کریں گے، ہمیں کور کمیٹی کے اجلاس کی باتوں سے متعلق نہیں معلوم ہاں یہ امید ضرور ہے کہ ہمارے تحفظات پر عمل درآمد ہوچکا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ’ٹاؤن کمیٹیوں سے متعلق ہم نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے،  پی ٹی آئی ہی بتاسکتی ہیں انہیں خطرہ ہے یا نہیں ہے، ای وی ایم کےذریعے بلدیاتی انتخابات کرانےہیں تو یہ ممکن نہیں کیونکہ ابھی تک مشینیں نہیں خریدی جاسکیں۔

Comments

- Advertisement -