تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پی ٹی آئی کا حکومت کے خلاف سخت موقف، کل سے جلسوں کا اعلان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے پاناما لیکس کے معاملے میں حکومت کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے عید کے تیسرے روز سے حکومت مخالف جلسے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت لاہور سیکریٹریٹ میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں جہانگیر ترین،علیم خان،اعجاز چوہدری یاسمین راشد اور دیگر شریک تھے۔

 اجلاس میں ملکی کی موجودہ سیاسی صورتحال اور حکومت مخالف تحریک چلانے کے نکات پر بات چیت ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کے خلاف احتجاج میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، سیالکوٹ جلسے کے بعد احتجاجی تحریک کے خدوخال کو نئی شکل دی جائے گی۔

شرکا نے مزید فیصلہ کیا کہ سیاسی، قانونی اور عوامی احتجاج سمیت دیگر ذرائع سے حکومت کو پاناما لیکس کے معاملے پر تحقیقات کرنے پر مجبور کیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی نے حکومت کے خلاف جلسوں کا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان کردیا، پی ٹی آئی عید کے تیسرے روزسیالکوٹ میں میدان سجائے گی ، جلسے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا خطاب بھی ہوگا۔

مزید پڑھیں :  اگست میں بڑا دھرنا ہوگا، عمران خان کا اعلان

سیالکوٹ کے علامہ اقبال چوک میں آٹھ جولائی کو شام آٹھ بجے پہلا جلسہ رکھا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پانامہ معاملے پر وزیر اعظم نواز شریف سے استعفے اور ان الزامات کی انکوائری چیف جسٹس آف پاکستان سے کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایسا نہ ہونے کی صورت میں انھوں نے عوامی احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نواز شریف سمیت کئی عالمی رہنماؤں کے خفیہ اثاثے منظرعام پرآگئے

یاد رہے کہ پنامہ لیکس نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہلچل مچادی ہے، جس نے دنیا بھر کی اہم ترین شخصیات کے خفیہ اثاثے ظاہرکردیئے، جس میں بڑے بڑے عالمی رہنماؤں سمیت پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کی فیملی کا نام بھی شامل ہے۔

پانامہ پیپرز کے مطابق نواز شریف کے تین بچوں کی آف شور کمپنیاں اور اثاثے ہیں جو ان کے خاندانی اثاثوں میں ظاہر نہیں کیے گئے تھے، آف شور کمپنیوں کی شناخت تین برٹش ورجن آئی لینڈ کی نیسکول لمیٹڈ، نیلسن انٹرپرائزز لمیٹڈ اور ہنگون پراپرٹی ہالڈنگز لمیٹڈ کمپنیوں کے نام سے ہوئی ہے جنھیں بالترتیب سنہ 1993، 1994 اور 2007 میں بنایا گیا تھا۔

ان کمپنیوں کو غیر ملکی اثاثے حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا جن میں لندن کے مے فیئر علاقے میں پارک لین کے قریب اپارٹمنٹس کی خریداری شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -