اسلام آباد : تحریک انصاف نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ فیصلے میں کئی خامیاں ہیں ، پنجاب میں وزیر اعلیٰ کا الیکشن غیر قانونی،غیر آئینی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ہاائیکورٹ کے فیصلے نے پنجاب میں سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا ہے، حمزہ کی حکومت برقرار نہیں رہی ، جو حل دیا گیا ہے اس کے نتیجے میں بحران ختم نہیں ہو گا.
فیصلے میں کئی خامیاں ہیں لیگل کمیٹی کی میٹنگ بلا لی ہے ، ہائی کورٹ کے فیصلے میں خامیوں کو لے کرسپریم کورٹ سے رجوع کریں گے.
ہائیکورٹ کے فیصلے نے پنجاب میں سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا ہے، حمزہ کی حکومت برقرار نہیں رہی لیکن جو حل دیا گیا ہے اس کے نتیجے میں بحران ختم نہیں ہو گا ، اس فیصلے میں کئ خامیاں ہیں لیگل کمیٹی کی میٹنگ بلا لی ہےہائیکورٹ کے فیصلے میں خامیوں کو لے کرسپریم کورٹ سے رجوع کریں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 30, 2022
اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اس فیصلے میں قانونی ابہام ہے، ایک طرف حکم کہ یہ الیکشن درست نہیں تھا اور اسے کالعدم قرار دے دیا، غلط الیکشن کے نتیجے میں بننے والے وزیراعلیٰ حمزہ کو کام جاری رکھنے کا کہا جا رہا ہے، اس فیصلے کے بعد اور خرابی ہوگی، غلط اور غلط ہوگا، نیا جنرل الیکشن ایک ہی حل ہے۔
اس فیصلے میں قانونی ابہام: ایک طرف حکم کہ یہ الیکشن درست نہیں تھا اور اسے کالعدم قرار دے دیا اور دوسری طرف اسی غلط الیکشن کے نتیجے میں بننے والے وزیراعلی حمزہ کو کام جاری رکھنے کا کہا جا رہا ہے
اس فیصلے کے بعد اور خرابی ہو گی۔ غلط پر اور غلط ہوگا۔ ایک ہی حل ہے نیا جنرل الیکشن
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 30, 2022
سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹر ہیغام میں کہا کہ اسوقت پنجاب اور وفاق میں آئینی بحران ہے، پنجاب میں وزیر اعلیٰ کا الیکشن غیر قانونی،غیر آئینی ہے، آئین کونظرانداز کیا گیابعد میں عدالت نے بھی حکم دیا منحرف ووٹ شمار نہیں ہوں گے ، وفاق میں کوئی آئینی ترمیم کیلئےہاؤس پورا نہیں، آج الیکشن کالعدم قرار دیا گیا،واحد حل عام انتخابات ہیں۔
اسوقت پنجاب اور وفاق میں آئینی بحران ہے-پنجاب میں وزیر اعلیٰ کا الیکشن غیر قانونی-غیر آئینی ہے-آئین کو نظر انداز کیا گیا-بعد میں عدالت نے بھی حکم دیا منحرف ووٹ شمار نہیں ہونگے- آج الیکشن کلعدم قرار دیا گیا-
وفاق میں کوئی
آئینی ترمیم کے لیے ہاؤس پورا نہیں-واحد حل عام انتخابات ہیں— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) June 30, 2022
اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے کہا کہ اس فیصلے کو کل صبح چیلنج کر رہے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ نئے الیکشن ہونے چاہئیے تھے، 5ووٹ ڈالنے کا حق دیا جائے تب برابری پر الیکشن ہوگا، کافی اراکین حج کرنے پرگئے ہیں ان کا انتظار کرنا چاہیے تھا۔