ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت میں صلح ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت کے درمیان صلح ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت نے ایک دوسرے کو گلے لگا لر گلے شکوے دور کرلیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی نے شیرافضل مروت کو بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان دینے پرشوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

- Advertisement -

شوکاز نوٹس میں کہا گیا تھا کہ شیر افضل کے بیان کی وجہ سے تناؤ کی صورتحال بنی، پارٹی کی جانب سے شیر افضل کو دو روز میں معافی نامہ جمع کرانےکی ہدایت کی گئی تھی۔

نوٹس میں کہا گیا تھا کہ جواب نہ دینے یا غیر مطمئن جواب کی صورت میں پارٹی پالیسی کے مطابق ایکشن ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں