اشتہار

کمشنر راولپنڈی کے تہلکہ خیز اعتراف ، تحریک انصاف کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرعلی گوہر نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے بیان کو سنگین نوعیت کا قرار دیتے ہوئے فوری انکوائری کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرعلی گوہر نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے تہلکہ خیز اعتراف پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی فوری انکوائری کی جائے، فارم 45 کے مطابق ہم نشتیں جیت رہے تھے، بعدمیں فارم 47میں ہمارے امیدواروں کو ہروایا گیا۔

بیرسٹرعلی گوہر کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی راولپنڈی میں جعلی مہریں لگائی جارہی ہیں، راولپنڈی ڈویژن میں الیکشن کو کالعدم قرار دیا جانا چاہیے۔

- Advertisement -

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ کمشنرراولپنڈی نے جیتنے والوں کو ہروایا تو پہلے بتائے جیتنے والاکون تھا، ان کا بیان بہت سنگین نوعیت کا ہے، نئے الیکشن کی طرف جائیں گے تو پورا پینڈورا باکس کھولنا پڑے گا۔

یاد رہے کمشنرراولپنڈی لیاقت چٹھہ نے راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتے کہا تھا انتخابی دھاندلی پر اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں، الیکشن ٹھیک نہیں کرواسکا،عہدےسےاستعفیٰ دیتا ہوں۔

کمشنرراولپنڈی نے انکشاف کیا کہ جعلی مہریں لگاکر70،70ہزارووٹوں کی لیڈوالوں کوہروایا، راولپنڈی ڈویژن میں ہارےہوئےامیدواروں کوجتوایا، ماتحت افسران سےمعذرت چاہتاہوں انہیں غلط کام کیلئےکہا، مجھے سزا ملنی چاہیے۔

اس کام میں چیف الیکشن کمشنربھی ملوث ہیں، میں نے ملک کی پیٹھ پرچھراگھونپاہے، میں نےجوظلم کیااس کی سزامجھےملنی چاہیے، اس میں ملوث لوگوں کوبھی سخت سزاملنی چاہیے، اس وقت بھی راولپنڈی میں جعلی مہریں لگائی جارہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں