تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ارکان اسمبلی کی معطلی پر پی ٹی آئی کا بڑا اعلان

کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ نے سندھ اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سندھ نے معطل ارکان کی پابندی نہ ختم کئے جانے پر سندھ اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے آٹھ ارکان کی پابندی ختم نہ کئے جانے کے خلاف بطور احتجاج سندھ اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے، جب تک ارکان اسمبلی کی معطلی ختم نہیں کی جاتی، کوئی بھی رکن اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔

دوسری جانب سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت جاری ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرنے پر وزیر پارلیمانی امور مکیش چاؤلہ نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ آج ایوان میں کتناسکون ہے، جس پر متحدہ پاکستان کی رکن رعنا انصار نقوی نے کہا کہ اسی لئے تو وزیرصاحب بھی سکون سے جواب دے رہےہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شاہنواز ڈاہانی کو بہترین کارکردگی کا صلہ مل گیا

واضح رہے کہ گذشتہ چند روز سے سندھ اسمبلی اجلاس شدید بدنظمی کا شکار ہے، جس کی بنیادی وجہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا ایوان میں چارپائی لانا تھا، ایوان کا تقدس پامال کرنے پر اسپیکر سندھ اسمبلی نے سخت ایکشن لیا اور واقعے میں ملوث پی ٹی آئی کے آٹھ ارکان اسمبلی کے داخلے پر پابندی عائد کی۔

دوسری جانب اپوزیشن میں شامل جماعتوں نے بھی پی ٹی آئی کے طرزاحتجاج کو نامناسب قرار دیا اور پران کے احتجاج سے لاتعلقی کا اعلان کیا، لاتعلقی کا اعلان کرنے والوں میں متحدہ پاکستان اور جی ڈی اے شامل تھی۔

Comments

- Advertisement -