اشتہار

تحریک انصاف عدلیہ کے خلاف مہم چلارہی ہے، مریم اورنگزیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاناما فیصلے کے بعد تحریک انصاف عدلیہ کے خلاف منفی تاثر پھیلانے کی کوشش کرتے ہوئے ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلارہی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت نے کہا کہ عمران خان کا 10 ارب کی پیش کش کا دعویٰ جھوٹ ہے، عدالت نے عمران خان کے ثبوتوں کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔

انہوں نے کہا کہ عدالت میں ثبوت پیش نہ کرنے والے عمران خان ایسے بیانات دے کر عدالت کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں کیونکہ وہ ماضی میں اپنے کاموں کے لیے اداروں پر بےبنیاد اورجھوٹے الزامات لگاتے رہے ہیں۔

- Advertisement -

پڑھیں: پاناما معاملے پر خاموش رہنے کے لیے 10 ارب کی پیش کش ہوئی، عمران خان

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان عدلیہ سے مرضی کا فیصلہ چاہتے ہیں اس لیے وہ کیچڑ کی بالٹی سب پر انڈیل رہے ہیں، پاناما فیصلے کے بعد تحریک انصاف عدلیہ کے خلاف منفی تاثر پھیلاتے ہوئے 2 ججز کی تعریفیں اور 3 کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں