اسلام آباد: تحریک انصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ برقرار رکھنے کا سیشن عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے سیشن عدالت کے فیصلے کیخلاف درخواست کردی ، عمران خان کے وارنٹ برقرار رکھنے پر سیشن عدالت کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔
پی ٹی آئی قانونی ٹیم کی جانب سےفیصلےکیخلاف باضابطہ نظرثانی درخواست دائر کی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ عملے نےسیشن عدالت کے فیصلے کیخلاف درخواست کو نمبر لگا دیا۔
درخواست میں سیشن عدالت کے فیصلے پر قانونی اعتراضات اٹھاتے ہوئے عدالت سے نظرثانی کی استدعا کی ہے۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کاکیس ہائیکورٹ میں دائرکردیا ہے ، تاریخ کا پہلامقدمہ ہے، جس میں حاضری کیلئے گرفتاری لازم ہے ورنہ پیشی کی یقین دہانی کافی ہوتی ہے۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کا کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرکر دیا گیا ہے ، تاریخ کا پہلا مقدمہ ہے جس میں حاضری کیلئے گرفتاری لازم کہا گیا ہے ورنہ پیش ہونے کی یقین دبانی کافی ہوتی ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 17, 2023
گذشتہ روز سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔