اشتہار

وفاق، پنجاب میں حکومت سازی: پی ٹی آئی کا 22 آزاد ایم پی ایز، 6 آزاد ایم این ایز کی حمایت کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں جاری پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس کا ختم ہوگیا.

تفصیلات کے مطابق بنی گالا میں‌ جاری اہم اجلاس ختم ہوگیا، جس کے بعد پی ٹی آئی نے 22 آزاد ایم پی ایز، 6 آزاد ایم این ایز کی حمایت کا دعویٰ کر دیا.

پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے پنجاب اسمبلی میں 153 ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی، مرکزمیں بھی پوزیشن مضبوط اور مستحکم ہے.

- Advertisement -

اطلاعات کے مطابق اس اجلاس میں پنجاب، خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ کے ناموں پر تاحال اتفاق نہیں ہوا.

عمران خان کہاں حلف اٹھائیں گے؟

پارٹی اجلاس میں حلف برداری سے متعلق بھی اہم فیصلے کیے گئے.

اطلاعات گردش کر رہی تھیں کہ عمران خان ڈی چوک میں حلف اٹھائیں گے، البتہ پی ٹی آئی چیئرمین نے یہ تجویز مستردکر دی.

عمران خان کی بطور وزیراعظم حلف برداری کی تقریب ایوان صدرمیں ہو گی. البتہ تاریخ کا تعین نہیں‌ ہوسکا.

بی این پی اور پی ٹی آئی وفود کی ملاقات کیوں‌ ملتوی ہوئی؟

مرکز میں حکومت سازی کے لئے بی این پی سے ہونے والی پی ٹی آئی وفد کی ملاقات ملتوی ہوگئی.

ذرایع کے مطابق بی این پی ارکان پہلے پیپلزپارٹی کے وفد سے ملاقات کریں گے، بی این پی کی درخواست پرملاقات کل ہوگی.

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ایم کیو ایم سےبات چیت آگے بڑھانے کیلئے کمیٹی کواختیارات سونپ دیے گئے ہیں.


بنی گالا میں سرگرمیاں تیز، عمران خان بڑے اقدامات کے لیے تیار، لائحہ عمل طے کر لیا


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں