اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کمیٹی کا بانی سمیت تمام کارکنان کی رہائی کا مطالبہ، مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل ہوگیا، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اجلاس کی صدارت کی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ اپوزیشن نے کچھ مطالبات کا ذکر کیا ہے، مطالبات کو حتمی شکل دینے کیلئے ایک اور نشست ضروری ہے، اگلے ہفتے مذاکرات کا تیسرا دور ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ اپوزیشن کمیٹی کی ایک اور ملاقات ہوگی، پہلے سے بھی زیادہ خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی۔

- Advertisement -

اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے دل کھول کربات کی، اجلاس میں سب نے پاکستان کی بہتری کی بات کی۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ عمرایوب خان اور دیگرپی ٹی آئی ارکان نے تفصیلی نکتہ نظر پیش کیا، پی ٹی آئی کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی سمیت تمام کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی نے 9 مئی اور 26 نومبرکے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا، پی ٹی آئی کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور مشاورت کرنی ہے

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اگلے اجلاس میں چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا جائیگا، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے ملاقات کے بعد چارٹرآف ڈیمانڈ پیش کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں