اسلام آباد : پنجاب میں فتح کے بعد تحریک انصاف نےحکومتی اتحادیوں سے رابطے کئے ، فون پر رابطوں میں مذاکرات پر اتفاق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحادیوں کے حکومت چھوڑنے کے لیے تحریک انصاف نے رابطوں کا آغاز کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف نے بی این پی، بی اےپی اور جماعت اسلامی سے رابطہ کیا ، ،رہنما تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے تینوں جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کا امکان ہے، فون پر رابطوں میں مذاکرات پر اتفاق ہوگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے گزشتہ ہفتے پرویز خٹک کی سربراہی میں کمیٹی بنائی تھی ، تحریک انصاف کی کمیٹی میں اسد قیصر،فواد چوہدری اور اسد عمر شامل ہیں۔
مکافات عمل۔ حکومتی اتحادیوں کو توڑنےکے لیےPTI نے رابطوں کا آغازکردیا۔کمیٹی نےبی این پی۔باپ اور JI سے رابطہ کیا.رواں ہفتے میں ملاقاتوں کا امکان۔ٹیلیفونک رابطوں میں مذاکرات پر اتفاق ہوا۔PTI کی کمیٹی میں پرویز خٹک اسد قیصر۔فواد چوہدری اور اسد عمر شامل۔عمران خاگزشتہ ہفتے کمیٹی بنائی pic.twitter.com/2e05HlbfIh
— Naeem Ashraf Butt (@naeemashrafbut3) July 28, 2022
یاد رہے پنجاب ضمنی الیکشن میں شاندار کامیابی کے بعد تحریک انصاف نے وفاق کا رخ کرتے ہوئے بی این پی، بی اے پی اورجماعت اسلامی سے رابطوں کا فیصلہ کیا تھا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بی این پی ، بی اے پی اور دیگر جماعتوں سے رابطوں کےلیے کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی حکومتی اتحادی جماعتوں کو حکومت چھوڑنے پر قائل کیا جائے گا۔