اشتہار

تحریک انصاف کا حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے ایک اور بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان تحریک انصاف نے حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے قومی اسمبلی سے استعفے منظور کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا اعلیٰ سطح اجلاس ہوا ، جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔

اجلاس میں حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے قومی اسمبلی سے استعفے منظور کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

- Advertisement -

ذرائع نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے ساتھ قومی اسمبلی پر فوکس کیا جائے گا، اراکین اسمبلی قومی اسمبلی میں اکٹھے جائیں گے اور اپنے استعفے منظور کروانے کیلئے مشترکہ طور پر اسپیکرقومی اسمبلی کو کہا جائے گا۔

یاد رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرِ صدارت سینئر قیادت کے اجلاس میں پنجاب اور کے پی اسمبلی ایک ہی دن تحلیل کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

سینئر قیادت سے خطاب میں عمران خان نے کہا تھا ’پارٹی کے تمام ذمہ داران سے رائے لے چکا ہوں، اب مزید مشاورت نہیں بلکہ فیصلے کا اعلان ہوگا۔ اسمبلیوں کی تحلیل پر پنجاب مخلوط حکومت کی ایک ہی رائے ہے۔ اسمبلیاں دسمبر میں ہی تحلیل ہوں گی۔‘

بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 17 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیں گے جس کے بعد 70 فیصد پاکستان الیکشن کی حالت میں چلا جائے گا۔

انھوں نے کہا تھا کہ 70 فیصد ملک الیکشن موڈ میں جائے گا تو فیصلہ کرنا ہوگا کہ الیکشن کرانے ہیں یا نہیں، ہمارے ایم این ایز قومی اسمبلی جا کر کہیں گے کہ ہمارے استعفے قبول کیے جائیں، موجودہ صورتِ حال میں الیکشن نہیں کرائے تو ملک میں انتشار بڑھے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں