اشتہار

تحریک انصاف کا چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے انتخاب عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی اور کورکمیٹی نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےانتخاب کوغیرآئینی قرار دے دیا۔

تحریک انصاف نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے چیئرمین،ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

- Advertisement -

ذرائع پی ٹی آئی کورکمیٹی نے کہا ہے کہ ہاؤس نامکمل ہےچیئرمین،ڈپٹی چیئرمین کاانتخاب غیرآئینی ہے، کے پی سینیٹرز کا انتخاب کئے بغیر چیئرمین سینیٹ کاانتخاب آئین کےبھی خلاف ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کی غیر موجودگی میں سینیٹ غیرفعال ہے، سینیٹ سیکریٹریٹ انتظامی فیصلوں کےسواکوئی فیصلہ نہیں لے سکتی، سیکریٹری سینیٹ دباؤمیں آکر ازخود آئین کی تشریح نہیں کرسکتے۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے مزید کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے بغیر ایوان بالاصرف ڈیپارٹمنٹ کی حدتک محدود ہے، سینیٹ کو غیر فعال کرنے والوں زمہ داروں کیخلاف آئینی شکنی کی کاروائی ہونی چاہیے، جمہوری دورمیں پہلی بارسینیٹ غیرفعال ہوا،آئینی اسکیم کوپامال کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں