اشتہار

قومی اسمبلی میں واپسی : تحریک انصاف کا حکومت کے سامنے شرط رکھنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں واپسی کے لیے حکومت کے سامنے قبل ازوقت انتخابات کی شرط رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں واپسی کےلیے اپنی پالیسی واضح کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی اکثریت نے قومی اسمبلی میں واپسی کو انتخابات پر بات چیت سے مشروط کرنے کی رائے دے دی۔

- Advertisement -

اکثریت نے رائے میں کہا کہ اگر حکومت قبل ازوقت انتخابات پربات چیت شروع کریں تو پھر اسمبلی میں واپسی پر غور ہوسکتا ہے۔

تحریک انصاف کے اہم رہنما نے اے ار وائی نیوز کو بتایا کہ عدالت ہو یا کوئی اور فورم پارٹی کا موقف ہرجگہ یہی ہے کہ قبل ازوقت انتخابات پر بات کرنی ہے تو اسمبلیوں میں واپسی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی اورمعاشی بدحالی کا حل صرف قبل ازوقت انتخابات ہی ہیں۔

یاد رہے گذشتہ ماہ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے اسمبلی میں واپسی کے آپشن کو مسترد کر دیا تھا۔

عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اسمبلی میں کسی صورت واپس نہیں جائیں گے نئےانتخابات کےعلاوہ کوئی آپشن قبول نہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں