The news is by your side.

تحریک انصاف کا پشاور اور کراچی کے بعد لاہور میں بھی جلسہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے پشاور اور کراچی کےبعد لاہور میں بھی جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، مینار پاکستان لاہور پر جلسہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عوامی رابطہ مہم کے تحت پشاوراورکراچی کےبعد پی ٹی آئی کالاہور میں بھی جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

مینار پاکستان لاہور پر جلسہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی اجلاس میں آج مشاورت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی کےصوبائی صدور اور سینئر قیادت شریک ہو گی، سیاسی کمیٹی اجلاس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور پی ٹی آئی کی رکنیت سازی کی مہم شروع کرنے پربھی مشاورت ہو گی۔

ذرائع نے بتایا کہ آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے امور پرغور ہو گا، آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی جائے گی ، جس کے بعد عمران خان پارٹی رہنماوں کو گائیڈ لائنز دیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں