جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

تحریک انصاف نے شہبازشریف کو کرائم منسٹر قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف نے وزیراعظم میاں شہبازشریف کو کرائم منسٹر قرار دے دیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا کہ وزیراعظم صاحب امپورٹڈ، بھکاری اور کرائم منسٹرہیں یہ جہاں جائیں گے ان کے پیچھے غدار کے نعرےلگیں گے۔

علی زیدی نے کہا کہ انہیں باربار بلایا کہ مراسلہ پڑھ لیں اسپیکرنےکہا شہباز شریف مراسلہ پڑھ لیں، انہوں نے نہیں پڑھا باہر سے فنڈنگ لےکر چھانگامانگا کی سیاست کو جگایا گیا ہے عوام آپ کےساتھ سڑکوں پرکیاکریں کبھی سوچا ہے؟ آپ میں برداشت کی ہمت ہونی چاہیے۔

- Advertisement -

عمران اسماعیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کے پاس 140 استعفے آچکےہیں تمام کےتمام استعفے ہاتھوں سے لکھے ہوئے ہیں، 3سے4ماہ میں الیکشن ہوجائیں گے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان ہماری حلیف رہ چکی ہے مجبوری میں انہوں نےجو بھی اقدامات اٹھائے اس پرمبارکباد، ایم کیوایم کےفیصلےان کےاپنےلوگ پسندنہیں کررہے دعایہی ہےکہ اللہ ایم کیوایم کے سربراہان کو عقل دے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں