اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

جون جولائی کی ایڈوانس فیس، پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سے نوٹس کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نجی تعلیمی اداروں (اسکولوں) میں جون جولائی کی ایڈوانس فیس کے معاملے پر نوٹس لیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی اور پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے تحریک التوا اسپیکر کو جمع کرائی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرائیوٹ اسکول مافیا بے لگام ہے اور انتظامیہ من مانی فیسیں وصول کر کے والدین کو ذہنی دبائی میں ڈال دیتی ہے۔

خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے باوجود اسکول انتظامیہ والدین سے جون جولائی کی فیس طلب کرتی ہے اور جو ان دو ماہ کی فیس ادا نہ کر پائے اُن کے بچوں کو اسکول سے نکالنے کا نوٹس دیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ پرائیوٹ اسکولوں میں من مانی فیسوں اور اس معاملے میں سندھ حکومت کی مجرمانہ خاموشی پر بھی صاحبِ اقتدار شخصیات کی بازپرس کریں۔

خرم شیر زمان نے تحریک التوا میں نقطہ اعتراض اٹھایا کہ ہے کہ پرائیوٹ اسکولوں کی جانب سے جون جولائی کی ایڈوانس بھاری فیسوں پر وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر تعلیم نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

قبل ازیں سندھ ہائی کورٹ نے صوبے بھر میں موجود پرائیوٹ اسکولز کو موسمِ گرما کی تعطیلات کی فیس وصول نہ کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔

واضح رہے کہ سندھ کے سرکاری و پرائیوٹ اسکولوں میں جون جولائی میں ہر سال دو ماہ کی سالانہ تعطیلات سرکاری سطح پر دی جاتی ہیں، اس اقدام کا مقصد طلباء کو گرمی سے محفوظ رکھنا ہوتا ہے۔

پرائیوٹ اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے چھٹیوں سے قبل نیا سال شروع ہوجاتا ہے اور جن کے والدین دو ماہ کی ایڈوانس فیس نہیں دے پاتے انہیں انتظامیہ کی جانب سے نئی کلاسسز میں بیٹھنےکی اجازت نہیں دی جاتی جس کے باعث اکثر اوقات والدین اور بچوں کو شدید ذہنی کرب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں