تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پی ٹی آئی رہنما کیخلاف بغاوت کا مقدمہ خارج، تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف بغاوت کا مقدمہ خارج ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ نو صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس محسن اختر کیانی نے جاری کیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ شاندانہ گلزار کا بیان انفرادی شخصیات اور حکام کے خلاف ہے، تاہم اس میں عوام کو بغاوت پر اکسانے کے حوالے سے کوئی عنصر موجود نہیں ہے۔

فیصلے کے مطابق آرٹیکل 19 چند مخصوص پابندیوں کے ساتھ مکمل اظہار رائے کا حق دیتا ہے، شاندانہ گلزار کے خلاف بغاوت کے مقدمے میں مجوزہ قانونی طریقہ کار کی پیروی نہیں کی گئی۔

عدالت کا کہنا ہے کہ پراسیکیوشن کا ریکارڈ بھی یہ ثابت نہیں کرتا کہ یہ مقدمہ درج کرنا درست ہے، اس قسم کے مقدمات جس میں قانونی طریقہ کار کی پیروی نہ کی گئی کو خارج ہونے چاہییں۔

فیصلے میں قرار دیا گیا کہ کرمنل مقدمات کا فائدہ نہیں کیونکہ اس سے وقت اور اسٹیٹ ریسورسز کا ضیاع ہوتا ہے،یکم فروری کو شاندانہ گلزار کے خلاف تھانہ ویمن میں درج کیا گیا مقدمہ خارج کیا جاتا ہے۔

بغاوت کا مقدمہ کیسے درج ہوگا سات نکاتی طریقہ کار بھی اس فیصلے کا حصہ ہے، اس کے علاوہ بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کے لیے وفاقی یا صوبائی حکومت کی منظوری ضروری ہے، وجوہات کے ساتھ الزامات کا جائزہ لے کر متعلقہ حکومت مجاز افسر ہی مقدمہ درج کرا سکتا ہے۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی عام شہری بغاوت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج نہیں کرواسکتا جسٹس محسن اختر کیانی نے 9 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

Comments

- Advertisement -