ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

’ججز کے خط پر پی ٹی آئی نے سیاست کی‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ججز  کے خط پر پی ٹی آئی نے سیاست کرنے کی کوشش کی، بانی پی ٹی آئی اور رہنماؤں نے ازخود نوٹس کو سیاست کی نذرکرنےکی کوشش کی۔

وزیرقانون نے کہا کہ بیرسٹر گوہر وکیل ہیں انہیں علم ہونا چاہیے 184 تھری کے تحت بینچ بنایا گیا فل کورٹ نے ہی اعلامیہ جاری کیا جس میں تحقیقات کا کہا گیا تھا، بینچ تشکیل دیناچیف جسٹس اورسینئرججزکی کمیٹی کی صوابدید ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے دور میں ججز کے خلاف ریفرنس بنانے والے مشورے نہ دیں تو بہتر ہو گا عدلیہ کی آزادی کے معاملے پر سیاست نہ کرنا ہی ملک اور عدلیہ کیلئے اچھا ہے۔

- Advertisement -

اعظم نذیرتارڑ پی ٹی آئی کے بیانات سپریم کورٹ نوٹس پر سیاست ہے، بیرسٹر گوہر وکیل ہیں علم ہونا چاہیے 184(3) کے تحت بینچ کی تشکیل کی گئی، فل کورٹ نے ہی اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں تحقیقات کا کہا گیا تھا۔

اپنے بیان میں وزیر قانون نے واضح کیا کہ چیف جسٹس کی صوابدید ہے کہ وہ کس معاملے پر کون سا بینچ تشکیل دیں، پی ٹی آئی اور اس کے بانی کا کہا قانون نہیں، آئین پر عمل ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں