اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے احتساب مضبوط کرنے کا کہہ کر امپورٹڈ حکومت کی دم پرپاؤں رکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف نےامپورٹدحکومت کی دم پرپاؤں رکھ دیا ہے ، نالائق وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی ساری شرائط مان لیں، آئی ایم ایف کی تمام شرائط ماننےسے مہنگائی اور معیشت تباہ ہوگئی ہے۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اب حکومت وہ شرط بھی مان لے جس میں آئی ایم ایف احتساب مضبوط کرنے کا کہہ رہاہے، احتساب کے عمل کو مضبوط کرنے کا مطلب ہےاین آراو2کاخاتمہ۔
IMF نے #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور کی دم پر پاؤں رکھ دیا ہے نالائق اعظم شہباز شریف نے عوام دشمنی میں IMF کی ساری شرائط مان لی جس سے مہنگائی اور معشیت تباہ ہوگئی ہے لیکن اب اس شرط کو بھی مان لے جس میں معاہدہ سے پہلے IMF احتساب کے عمل کو مضبوط کرنے کا کہہ رہا ہے مطلب NRO 2 کا خاتمہ۔ pic.twitter.com/mPqGXPAgqf
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) July 2, 2022
یاد رہے عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) نے قرض سے پہلے شہباز حکومت سے احتساب کے قانون پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے ، فرخ حبیب نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ آئی ایم ایف نے قرض دینے سے پہلے احتساب کے قانون پر نظرثانی کی شرط لگادی، چوروں کی حکومت نے نیب ترامیم سے کرپشن مقدمات ختم کرنے کے لیے این آر او ٹو لیا، آئی ایم ایف کو اپنے قرضے چوری ہونے کا خدشہ ہے، اس کا مطلب یہ ہوا کہ این آراو ٹو آئی ایم ایف کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔