تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کیا فرخ حبیب بھی پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں؟

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ میرا پارٹی چھوڑںے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ‌ میں‌ گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ عمران خان اہم ہیں جو اپنے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں، لوگوں نے عمران خان کو منتخب کیا ووٹ دیا لوگ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال سب نے دباؤ برداشت کیا لیکن اب چیزیں دباؤ سے باہر نکل گئیں، جب فیملی اور ذاتی کاروبار پر حملے شروع ہوجائیں تو دباؤ برداشت کرنا مشکل ہوتا ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ میری ہمدردیاں 70 سالہ شیریں مزاری کے ساتھ ہیں، 5 مرتبہ شیریں مزای کو گرفتار کیا گیا آج انہیں گجرات لے جایا جارہا تھا، ان کے خلاف سڑک بلاک کرنے کا مقدمہ بنایا گیا جسے مجسٹریٹ نے دیکھتے ہی ختم کردیا پھر انہیں دوبارہ گرفتار کرنے کی تیاری تھی۔

انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری ہیومن رائٹس کی چیمپئن ہیں انہیں توڑنے کی کوشش کی گئی کسی کے گھر کی دیوار گرادی گئی، کسی کا کاروبار ختم کردیا تو کسی کا پمپ توڑا گیا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ لوگوں کے خلاف غیرقانونی کارروائیاں کی جارہی ہیں، خرم دستگیر کا پیٹرول پمپ گرایا گیا اگر غیرقانونی تھا تو کلیم کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ہمارے لوگوں کے قانونی کاروبار کو غیرقانونی طریقے سے ختم کیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -