تازہ ترین

درجنوں‌ پولیس والوں‌ سے نہتے ڈکیتی کرلی، فرخ‌ حبیب کا طنزیہ ٹوئٹ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ‌ حبیب کا مقدمے کے اندراج پر ردعمل سامنے آگیا.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر فرخ‌ حبیب نے طنزیہ ٹوئٹ کیا کہ درجنوں‌ تربیت یافتہ پولیس والوں‌ سے نہتے ڈکیتی کرلی ان کی وردیاں‌ بھی پھاڑ دیں.

انہوں‌ نے لکھا کہ ویسے بہت ہی ماٹھی کہانی بنائی ہے، میں‌ نے تو ویسے بغیر نمبر پلیٹ والی کالی ویگو کو روکا تھا.

فرخ‌ حبیب نے لکھا کہ گاڑی عدالتی احکامات بتانے کے لیے رکوائی تھی پولیس کے ساتھ ڈکیتی کہاں‌ سے آگئی.

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب اور ساتھیوں پر فیروز والا شیخوپورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 فرخ حبیب اور ساتھیوں پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں 395، 353، 186، 341، 225، 148 اور 149 کی دفعات شامل ہیں۔

درج مقدمے میں پولیس نے بتایا کہ فرخ حبیب نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ہم سے ڈکیتی کی کوشش کی، انہوں نے کار سرکار میں مداخلت اور نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

متن کے مطابق ملزمان نے سرکاری اسلحہ، گاڑی اور وائرلیس چھیننے کی کوشش کی ساتھ ہی گرفتار ملزم فواد چوہدری کو بھی چھڑانے کی کوشش کی، انہوں نے پولیس اہلکاروں کی وردیاں بھی پھاڑیں۔

Comments

- Advertisement -