تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

پی پی میئر کے ممکنہ امیدوار کے خلاف انتخابی ٹربیونل ساؤتھ میں درخواست دائر

کراچی : تحریک انصاف کے خرم شیر زمان نے پیپلز پارٹی کے میئر کے ممکنہ امیدوار کے خلاف انتخابی ٹربیونل ساوٴتھ میں درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے میئر کے ممکنہ امیدوار کے خلاف انتخابی ٹربیونل ساوٴتھ میں درخواست دائر کردی گئی۔

یوسی گیارہ صدر ٹاوٴن سے نجم عالم کی کامیابی کے خلاف تحریک انصاف کے خرم شیر زمان نے درخواست دائر کی، نجم عالم کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے نائب چیئرمین ہیں۔

شہاب امام ایڈووکیٹ نے کہا کہ وہ سرکاری ملازم ہیں لیکن انھوں نے کاغذاتِ نامزدگی میں یہ بات چھپائی ہے، غلط بیانی کے باعث نجم عالم آئین کے آرٹیکل 63کے تحت الیکشن کیلیے نااہل تھے۔

درخواست میں کہا گیا کہ خرم شیر زمان نے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کے حکام کو گزشتہ سال 23جولائی کو آگاہ کیا تھا لیکن الیکشن کمیشن نے کوئی کارروائی نہیں کی اور نجم عالم کو یوسی گیارہ سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی۔

درخواست میں کہنا تھا کہ یوسی گیارہ صدر ٹاوٴن سے چیئرمین کی حیثیت سے نجم عالم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن منسوخ کیا جائے۔

خرم شیر زمان کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن پاکستان ،صوبائی الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -