منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

تحریک انصاف نے سندھ میں نیب کے خاتمے کا بل چیلنج کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میں نیب قوانین ختم کرنے کا بل سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کرپشن چھپانے کے لیے نیب قوانین کو منسوخ کیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے سرکاری اداروں پر نیب کا اختیار ختم کرنے کے خلاف اپوزیشن کی قانونی مزاحمت جاری ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے بعد تحریک انصاف نے بھی ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کرپشن چھپانے کے لیے نیب قوانین کو منسوخ کیا۔ سندھ اسمبلی کا بل کالعدم قرار دے کر نیب قوانین بحال کیے جائیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: سندھ اسمبلی میں نیب آرڈیننس منسوخی کا بل منظور

سندھ ہائیکورٹ میں ہی نیب سے متعلق نئے قانون کے خلاف مزید 5 درخواستیں بھی دائر کی گئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کو نیب قوانین کے خاتمے کا اختیار نہیں۔

یاد رہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے احتساب آرڈیننس 1999 کا اطلاق ختم کرنے کے بعد نیب کو صوبے میں کسی کارروائی کا اختیار نہیں رہا ہے۔


Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں