اشتہار

کراچی کے مختلف علاقوں سے پی ٹی آئی کے جھنڈے اتار دیے گئے، ذرائع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کے جھنڈے اتار دیے گئے، شارع فیصل اسٹار گیٹ اور بلوچ کالونی سے پارٹی جھنڈے ہٹادیے گئے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے لائی گئی کرین بھی پولیس لے گئی، ارکان سندھ اسمبلی راجہ اظہر، عدیل احمد اور دیگراسٹار گیٹ پر پہنچ گئے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سے رابطہ کیا گیا، راجہ اظہر نے کہا کہ کرین اور دیگر سامان واپس نہ کیا گیا توبھرپور احتجاج کریں گے۔

- Advertisement -

دوسری جانب وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی میں پی ٹی آئی کارکنان کو پارٹٰی جھنڈے لگانے سے روکا جارہا ہے، زرداری مافیا پی ٹی آئی کے سندھ حقوق مارچ سے خوفزدہ ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ انتظامیہ کو پی ٹی آئی کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے، پولیس کی جانب سے کارکنان، عہدیداران کو ہراساں کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اندرون سندھ پی ٹی آئی رہنماؤں کی زمینوں پر قبضے ہورہے ہیں، انتظامیہ اس قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرنے سے باز رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں