اشتہار

پی ٹی آئی کارکنان پر تشدد میں ملوث پولیس افسران کیخلاف قانونی کارروائی کے لیے کمیٹی قائم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: تحریک انصاف نے پنجاب میں کارکنان پر تشدد میں ملوث افسران کیخلاف قانونی کارروائی کے لیے 5رکنی کمیٹی قائم کردی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف تشددو انتقامی کارروائیوں پر قانونی راستہ اپنانے کا فیصلہ کرلیا۔

تشدد میں ملوث افسران کیخلاف قانونی کارروائی کے لیے پی ٹی آئی نے 5رکنی کمیٹی قائم کردی، شفقت محمود کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔

- Advertisement -

اس حوالے سے سیکریٹری جنرل اسدعمرنےنوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ، عامر محمود کیانی، یاسمین راشد،عون عباس اور راجہ بشارت کمیٹی میں شامل ہیں۔

کمیٹی پنجاب میں تحریک انصاف کےکارکنان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات جمع کرنے کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمات ختم کرانے کے اقدامات کرے گی۔

کمیٹی کارکنان کےخلاف مجرمانہ کارروائیوں کے مرتکب افسروں کی نشاندہی کرے گی اور پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف انتقامی کارروائیاں کرنےوالے افسران کوکٹہرےمیں لایا جائے گا۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ کوئی یہ نہ سمجھے ہم 25 مئی بھول گئے. بھولےہیں نہ بھولنے دیں گے، کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے جو جھوٹے پرچوں کوقانونی طریقہ کار سے ختم کرائے گی۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ جن افسران نے لوگوں پر تشدد کیا ان کےخلاف قانونی کارروائی اور غیرقانونی کارروائی کے مرتکب افسران کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں