اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کو تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں باعزت بری کردیا گیا،جوڈیشل مجسٹریٹ مریدعباس نے کیس کے تمام ملزمان کو باعزت بری کیا۔
تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی، ملزمان کی جانب سے وکلاسردار مصروف خان اور آمنہ علی عدالت کے سامنے پیش ہوئے تھے۔
بانی پی ٹی آئی کو عدالت سے ایک اور بڑا ریلیف مل گیا، سیشن عدالت نےبانی پی ٹی آئی کو تھانہ مارگلہ میں درج مقدمےمیں باعزت بری کردیا۔
عدالت نے اسد عمر و دیگر شریک ملزمان کو بھی باعزت بری کردیا، جوڈیشل مجسٹریٹ مریدعباس نےتھانہ مارگلہ کیس میں تمام ملزمان کوباعزت بری کیا۔
گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل کردی تھی اور دونوں کو ضمانت پر رہا کرنےکا حکم دیا تھا۔