ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

بشریٰ بی بی کو بنی گالہ میں زہر دیا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ کہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ میں زہر دیا جا رہا ہے،معاملے کی انکوائری کرائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی‌ ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں ایک سونوے ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت میں جج سے مکالمے میں کہا کہ بشریٰ بی بی کو زہر دینے کی کوشش کی گئی،معاملے کی انکوائری کرائی جائے، بشریٰ بی بی کی جلد اور زبان پر نشانات ہیں،شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹرسے مکمل میڈیکل چیک اپ کرنے کا حکم دیا جائے۔

بعد ازاں اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی‌ ٹی آئی نے کہا میری بیوی کے ساتھ جو کیا گیا وہ خطرناک ہے، شہبازشریف کیخلاف سب گواہان کی چند ماہ میں موت ہوگئی، مجھے ڈرانے کے لیے بشریٰ بی بی کو زہر دیا جا رہا ہے، بشری ٰبی بی کو زہر دیا جائے گا تو کیا میں خاموش بیٹھوں گا؟

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ سائفرکیس میں میرا342 کابیان ہورہاتھا ،جج باہرگئے واپس آتےہی فیصلہ سنادیا،ب چیف الیکشن کمشنر لندن پلان پر عملدرآمدکامرکزی کردار ہے جبکہ نگراں حکومت اورالیکشن کمیشن نےملکر لندن پلان پرعملدرآمدکیا، دھاندلی کا مقصد پی ٹی آئی کو ختم کرنا تھا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اقتدار میں بیٹھے لوگ اشاروں کےبغیر ایک قدم بھی نہیں اٹھاسکتے، صرف چار حلقے کھول دیں تو حکومت گرجائے گی۔

ججزکے خط کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ شکر ہے تصدق جیلانی نے کمیشن کی سربراہی سےانکار کیا اور ججزکےخط کےمعاملےپرسپریم کورٹ کا 7رکنی بینچ بنا دیا گیا ، ججز کا خط لکھنا سنجیدہ معاملہ ہے فل کوٹ کوسماعت کرنی چاہیے تھی تاہم سپریم کورٹ کے 7 رکنی بینچ کا بننا کمیشن بننے سےبہتر ہے۔

انھوں نے کہا کہ سابق کمشنر راولپنڈی کو اب تک غائب رکھا گیا ہے، راولپنڈ ی کمشنر،فارم 45 ایک ہی بات کی نشاندہی کررہے ہیں،تحقیقات کیوں نہیں کی؟

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ وزیر خزانہ اور ایس آئی ایف سی جو مرضی کرلیں ملک میں سرمایہ کاری نہیں آئے کیوں کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد ختم کر دیا گیا، ملک میں معیشت سست روی کا شکار ہے ملک تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے ججز کو آواز اٹھانے پر سلیوٹ کرتے ہوئے کہا کہ امیدہےوہ ملک کوبچا لیں گے، شوکت صدیقی کا کیس سپریم جوڈیشل کونسل گیا اس لیےخاموش رہے۔ انکوائری شوکت صدیقی کےالزامات یاپہلےسےشروع کریں اعتراض نہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ شوکت عزیز صدیقی نے جنرل (ر) فیض پر الزامات لگائے تھے اس وقت آپ وزیراعظم تھے؟ جس پر بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جنرل فیض ہو یا کوئی اور تحقیقات ہونی چاہیے، ویسے بھی جنرل فیض کی تقرری میں نے نہیں کی تھی، جنرل باجوہ نے ہمیں واضح طور پر کہا تھا کہ اگر چپ نہ بیٹھے تو کیسز بنائے جائیں گے اور سزائیں بھی ملیں گی، ڈونلڈ لو نے اپنے آپ کو اور امریکی حکومت کو بچانے کے لیے چیزوں کی تردید کی، اسد مجید نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کی میٹنگ میں آکر دھمکی کا بتایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں