اسلام آباد : اسلام آباد کی سیشن عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو آزادی مارچ کے مقدمے سے بری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں آزادی مارچ کے حوالے سے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی.
عدالت نے بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنماؤں کی درخواست بریت پرمحفوظ فیصلہ سنادیا، جوڈیشل مجسٹریٹ ملک محمد عمران نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
- Advertisement -
فیصلے میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی ،شیخ رشید،شاہ محمود قریشی کو مقدمےسے بری کردیا ، اس کے ساتھ صداقت عباسی اور علی نواز اعوان کو بھی بری کیا۔
رہنماوں کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی، توڑ پھوڑ کی دفعات کےتحت 2022میں مقدمہ درج کیاگیا تھا۔