ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بریت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بریت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سائفر کیس میں وفاقی حکومت نےبانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی بریت کے فیصلے کیخلاف اپیلیں دائر کردیں۔

سپریم کورٹ میں وزارت داخلہ کے ذریعے ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف اپیلیں دائرکی گئیں، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی،شاہ محمود قریشی کی 3جون کوبریت کے فیصلے کیخلاف اپیلیں منظورکی جائیں۔

- Advertisement -

درخواست میں سپریم کورٹ سے اپیلیں منظور کرکے بریت کا فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا کی ہے۔

دائر درخواست میں کہا گیا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کےمطابق اسپیشل جج کے فیصلے کیخلاف اپیل نہیں کی جاسکتی، ٹرائل کورٹ میں بانی پی ٹی آئی ، شاہ محمود قریشی نے تعاون نہیں کیا، ٹرائل کورٹ نےملزمان کی جانب سے65درخواستوں پرسماعت اورفیصلہ کیا۔

یاد رہے 3 جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کردیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا کالعدم قرار قرار دے دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں