وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تمام فنڈنگ قانونی ہےاور ریکارڈ پر ہے مجھے اگر فارن فنٖڈنگ کیس سے خوف ہوتا تواوپن سماعت کانہیں کہتا، یہ آج آجائیں دودھ کادودھ پانی کاپانی ہوجائےگا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے کے میزبان عادل عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وزیرستان پہلےقبائلی علاقہ تھا اب پختونخواکاحصہ بن گیاہے، وزیرستان بہت پیچھے رہ گیا تھا اب انشااللہ یہاں ترقی ہو گی، وزیرستان کیلئےاسپیشل پیکج دے رہے ہیں، 2 سے3 سالوں میں وزیرستان کےلوگوں کوتبدیلی نظر آئے گی۔
وزیراعظم نے اس موقف کو دہرایا کہ اپوزیشن فارن فنڈنگ کیس کہیں بھی لے کر جائےاوپن سماعت ہونی چاہئے، پی ٹی آئی کی تمام فنڈنگ قانونی ہےاور ریکارڈ پر ہے مجھےاگرفارن فنٖڈنگ کیس سےخوف ہوتاتواوپن سماعت کانہیں کہتا، پرانا الیکشن کمشنر اپوزیشن کا لگایا ہوا تھا وہ پی ٹی آئی کاسب سےبڑا دشمن تھا وہ جاکرہمارےخلاف گیم کررہےتھے، اس وجہ سےفارن فنڈنگ کیس میں تاخیرہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کےخلاف فارن فنٖڈنگ کیس بدنیتی پرمبنی تھا آج الیکشن کمشنرپرہمیں اعتماد ہے ایک آدمی جو پی ٹی آئی کادشمن تھاوہ کیس لے کر آ رہا ہے، فارن فنڈنگ کیس میں یہ آج آجائیں دودھ کادودھ پانی کاپانی ہو جائےگا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیٹی فیصلہ کرےگی کہ براڈشیٹ کامعاملہ کیسےحل کیاجائے، برادشیٹ کے معاملے پر ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، مشرف نے این آراو دیا تھا، پاکستانیوں کےچوری کےاربوں ڈالرباہرپڑےہیں، پیمنٹ اگر نہیں کرتے تو روزانہ 5ہزار پاؤنڈ سود دینا پڑتا، جب روپیہ گرا تھا تو مہنگائی توہونی تھی۔
قرضوں اور مہنگائی سے متعلق وزیراعظم نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتیں اوپرجاتی ہیں توبڑھانی پڑتی ہیں، پٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گےتوخزانےپربوجھ پڑےگا، پاکستان پرسارابوجھ گزشتہ حکومتوں کا چڑھایا ہوا ہے، بدقسمتی کےساتھ ہمیں قیمتیں بڑھانی پڑتی ہیں، ہماری پارٹی کی ساری فارن فنڈنگ لیگل ہے تمام شواہد موجود ہیں، فارن فنڈنگ کیس کی تاخیرمیں دیگرعوامل کارفرماتھے، فارن فنڈنگ کیس کی کارروائی اوپن ہونی چاہیئے تاکہ ان لوگوں کےچہرےعیاں ہوں۔
ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے واضح کیا کہ ایک شخص سامنےآیاہےجوکہتاہے اس نے800ملین کےقریب اثاثے ریکور کیے مجھےظفرعلی ملااس نےیہ نہیں کہا وہ براڈ شیٹ کانمائندہ ہے، ملک پرمزیدقرضےنہیں چڑھا سکتے اس لئےبجلی کی قیمت میں اضافہ کیاہے، براڈشیٹ معاملے پر انکوائری کمیٹی فیصلہ کرےگی۔