تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پی ٹی آئی کو ریلی نکالنے کی اجازت مل گئی

پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کو پپر کے دن لاہور میں ریلی نکالنے کی اجازت دیدی۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے نگراں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پی ٹی آئی کو ریلی نکالنے کی اجازت دے دی۔ اس فیصلے سے متعلق ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو آگاہ کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلی کو سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے سیکریٹری داخلہ پنجاب اور ڈی آئی جی پولیس لاہور سمیت ایس پی سیکورٹی کے نام بھی خط ارسال کردیا گیا ہے۔

مذکورہ خط کے متن میں پیر کو نکالی جانے والی ریلی کے سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شرکاء کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ آج ہونے والی ریلی کو کل کیلئے ری شیڈول کرتے ہوئے اس حوالے متعلقہ حکام کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے، خط میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں کہا ہے کہ لاہور میں سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں۔

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ریلیوں پر کوئی پابندی نہیں ہے، کل بروز پیر کو ہونے والی ریلی کا روٹ پرانا ہی رہے گا۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کی ریلی روکنے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ اور راستے بند کیے جانے کے بعد کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے آج اعلان کردہ ریلی کل تک منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ میں کل تک ریلی ملتوی کرنے کا اعلان کرتا ہوں اور تمام کارکنوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس جال میں نہ پھنسیں۔

Comments

- Advertisement -