اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

عمران خان کی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟ اہم نام سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی ٹی آئی کی حکومت سازی کیلئے پیشرفت میں تیزی آگئی ،عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں اہم وزارتوں کے لیے کئی ناموں پرغور کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی تشکیل کیلئے بنی گالا میں سرگرمیاں عروج پرپہنچ گئیں۔ بنی گالہ میں عمران خان کی زیر صدارت رات گئے جاری رہنے والے اجلاس میں کابینہ اراکین کے ناموں پرغور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کے اہم قلمدان کیلئے سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اورشفقت محمود کےنام زیر غور آئے، وزارت اطلاعات و ٹیکنالوجی کیلئےعلی زیدی اور فواد چوہدری کے ناموں پرغور کیا گیا۔

- Advertisement -

سندھ کے گورنر کا خالی ہونے والا عہدہ بھی کئی رہنماؤں کیلئے کشش کا باعث بنا ہوا ہے ، جس کے لئے کراچی سے رکن قومی اسمبلی عمران اسمٰعیل نے کوششیں تیزکردی ہیں،اس عہدے کیلئے ایم کیو ایم چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے رشید گوڈیل کے علاوہ ثمرعزیز اورنعیم الحق کےنام بھی زیر غور ہیں۔

خیبر پختونخوا کے وزارت اعلیٰ کیلئے سابق صوبائی وزیر محمد عاطف مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے علیم خان اوریاسمین راشد مضبوط امیدوار نظرآرہے ہیں، پنجاب کی وزارت اطلاعات کیلئے فیاض الحسن چوہان کانام سامنے آیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں