تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

غیرمقبول حکومت الیکشن سے فرار چاہتی ہے، حماد اظہر

لاہور : تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت انسانی حقوق نام کی کوئی چیز نہیں، غیرمقبول حکومت الیکشن سے فرار چاہتی ہے۔

یہ بات انہوں نے لاہور کے لبرٹی چوک پر ہونے والے ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کال پر آج عوام اپنے معاشی اور سیاسی حقوق کے لیے گھروں سے باہر نکلے ہیں۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ نااہل اورخوفناک چہروں کو ہمارے ملک پر مسلط کیا گیا ہے،ملک میں اس وقت انسانی حقوق نام کی کوئی چیز نہیں ہے، ہمارے سینیٹر پر تشدد کیا گیا، میڈیا کی آواز بند کی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جب عوام باہر نکلتے نہیں تو ان کا فیصلہ ماننا پڑے گا،عمران خان کے اعلان سے ایک نئی جدوجہد کا آغاز ہونے جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آٹا، چینی اور بجلی سب کچھ مہنگا ہوگیا ہے، ہماری معیشت ان چور ڈاکوؤں کی وجہ سے دیوالیہ کےقریب ہے، یہ لوگ صرف اپنے کیسز ختم کرانے آئے تھے، ان دو خاندانوں کے سرمائے کو بچانے کے لیے این آر او ٹو دیا گیا۔

حماد اظہر نے کہا کہ ان دو خاندانوں کے سرمائے کو بچاتے بچاتے ملکی معیشت تباہ ہوگئی، راناثناء اللہ اور ان کے ٹولے کی الیکشن کا نام سن کر کانپیں ٹانگ جاتی ہیں۔

 

Comments

- Advertisement -