اسلام آباد : تحریک انصاف کے اجلاس میں جاوید لطیف کی رکینیت ختم کرنے کے لئے اسپیکر کو ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اسپیکرایاز صادق نے واقعے کو افسوسناک قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے میاں جاوید لطیف کیخلاف قانونی ہتھیار استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، میاں جاوید لطیف کیخلاف نااہلی کا ریفرنس اسپیکر کو بھجوایا جائے گا، تحریک انصاف پنجاب، کے پی کے، سندھ اسمبلی اور سینیٹ میں مذمتی قرارداد لائے گی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق پیش کی جائے گی۔
یاد رہے گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں جاوید لطیف کے سماجی بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ پی ٹی آئی کا کوئی نمائندہ ایسی کسی تقریب یا ٹی وی شو میں شرکت نہیں کرے گا جس میں جاوید لطیف کو بلایا گیا ہو۔
مزید پڑھیں : عمران خان کا جاوید لطیف کے سماجی بائیکاٹ کا اعلان
No PTI rep will go on any TV chat show where Jawed Latif is invited. In any civilised country he would be banned from all public forums
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 10, 2017
دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا اراکین کو اسمبلی میں آنے سے پہلے رویوں کو دیکھنا ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں عمران خان کے بیان کو غداری قرار دینے پر تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنان میں تلخ کلامی ہوگئی تھی۔
بعد ازاں اجلاس سے باہر آنے کے بعد رکن تحریک انصاف مراد سعید اور ن لیگی رکن جاوید لطیف آپس میں گتھم گتھا ہوگئے تھے۔