اشتہار

پنجاب میں انتخابات سے متعلق پی ٹی آئی نے درخواست دائر کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب میں عام انتخابات کے عدالتی افسران کے ذریعے انعقاد کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے عدالت میں باضابطہ درخواست دائر کر دی۔

درخواست پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی۔ انہوں نے چیف جسٹس پاکستان کے نام خصوصی خط میں بھی عدالتی افسران کا معاملہ اٹھایا تھا۔

دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی عدالتی افسران کی نامزدگیوں کی درخواست رد نہیں کی جا سکتی، سپریم کورٹ از خود نوٹس کے یکم مارچ 2023ء کے فیصلے میں بنیادی احکامات صادر کر چکی، معزز عدالت رجسٹرار کو انتخابات کے لیے عدالتی افسران کی نامزدگیوں کا حکم کرے۔

- Advertisement -

فواد چودہری نے درخواست میں کہا کہ رجسٹرار کی جانب سے ناکامی پر معزز عدالت خود انتخابات کے لیے آر اوز اور ڈی آر اوز مقرر کرے۔

مبین الدین قاضی کی وساطت سے دائر درخواست میں رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو فریق بنایا گیا جبکہ الیکشن کمیشن پاکستان اور کابینہ سیکریٹری کے ذریعے وفاق کو بھی معاملے میں فریق بنایا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں